ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وکاس دوبے کے نیٹ ورک میں ڈیڑھ ارب کی جائیداد!حکومت نے ای ڈ ی کو دی جانچ کی ذمہ داری 

وکاس دوبے کے نیٹ ورک میں ڈیڑھ ارب کی جائیداد!حکومت نے ای ڈ ی کو دی جانچ کی ذمہ داری 

Tue, 12 Jan 2021 19:29:48    S.O. News Service

لکھنو،12/جنوری (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے اور اس کے نیٹ ورک میں شامل افراد کی ملکیت کی تحقیقات اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کرے گا۔ اس کے لئے تشکیل خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے اس معاملے کو ای ڈی کے حوالے کردیا ہے۔

اس معاملے میں بنائی گئی ایس آئی ٹی نے وکاس دوبے اور اس کے نیٹ ورک کے لوگوں کے خلاف 150 کروڑ روپئے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کے دستاویزات کے ثبوت اکٹھے کیے تھے۔ اب معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لئے یوپی حکومت کی ایس آئی ٹی نے اس معاملے کو ای ڈی کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے بھوسریڈی کی سربراہی میں حکومت نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات پوری ہونے کے بعد اس کی رپورٹ سب سے پہلے حکومت کو دی گئی تھی۔ اب اس رپورٹ کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اب یوپی حکومت کے سامنے چیلنج یہ ہے کہ وہ وکاس دوبے کے شاگردوں اور ان کے ساتھیوں کے غیر قانونی اثاثوں کا انکشاف کرے۔ حکومت کو یہ معلوم کرنا ہوگا کہ وکاس دوبے نے اپنے کالے دھن کی کمائی کی سرمایہ کاری کہاں اور کس کے ذریعہ کی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے نیٹ ورک میں کن لوگوں کے پاس کتنی جائیداد ہے۔ 


Share: